کھیلوں کے مقابلے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سیدہ رملہ علی

جہلم: کھیلوں کے مقابلے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، نوجوانوں کو مثبت سمت لے جانا وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے سوہاوہ میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور فٹبال ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نے ڈپٹی کمشنر کو کھیلوں کی سرگرمیوں بارے آگاہی دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Exit mobile version