پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کامیابی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کی اور جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سال 2024 سے اقدام قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا، تاہم پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے نتیجے میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version