پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالواسع کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
