جہلم میں غیر قانونی افغان باشندے کو کام اور رہائش دینے والا شخص گرفتار

جہلم پولیس نے غیر قانونی طور پر افغان شہری کو کام پر رکھنے اور رہائش فراہم کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جس کے خلاف ٹیمپریری ریزیڈنس آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے نہ صرف افغان شہری کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس کام پر رکھا ہوا تھا بلکہ اسے رہائش بھی فراہم کر رکھی تھی، جو ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ کسی کے ساتھ ظلم یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، لیکن غیر قانونی رہائش رکھنے والوں کو یہاں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جہلم پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہری غیر قانونی افراد کو کام یا رہائش فراہم کرنے سے گریز کریں، ورنہ ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Exit mobile version