پنڈدادنخان: جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، گمشدہ بچی اور ذہنی بیمار ضعیف العمر شخص کو لواحقین سے ملا دیا۔
تفصیلات کے مطابق گمشدہ ذہنی بیمار ضعیف العمر شخص للِہ پولیس کو ملا جس کے ورثاء کو تلاش کر کے گمشدہ شخص لواحقین کے حوالہ کر دیا گیا۔
احسان اللہ بلوچ ولد محمد خان سکنہ چک نمبر 592 گ ب ضلع فیصل آباد (ذہنی بیمار ہے جو اپنی یادداشت کھو چکا ہے) للہ پولیس کو ملا جس پر تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سماجی رابطوں کے ذریعے ذہنی پسماندہ یاد داشت کھوئے ہوئے شخص کے ورثاء سے ضلع فیصل آباد رابطہ کرتے ہوئے لواحقین کو اطلاع دی۔
احسان اللہ کے ورثاء نے تھانہ للِہ پہنچ کر گمشدہ کو پولیس سے وصول کیا اور جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب پانچ سالہ جو والدین کے ساتھ پیر کھارا شریف آئی تھی گم ہو گئی،جس پر تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا، مریم کے والدین نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس کرائم کنٹرول اورسکیورٹی اینڈ لاء اینڈ آرڈر کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لئے تیار ہے۔
