جہلم کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے باہر گاڑیوں کا رش معمول بن گیا

9

جہلم: سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے باہر گاڑیوں کا رش معمول بن گیا، رش کے باعث شہر کی اہم سڑکیں بند ہونے سے والدین سمیت عام شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق جہلم شہر میں قائم تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے باہر چھٹی کے اوقات میں اکثر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے اورگاڑیوں کے رش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بچوں کی آمد اور واپسی کے دوران مناسب جگہ اور پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی بھرمار کے باعث اکثر و بیشتر سڑکیں بند ہوجاتی ہیں۔ گاڑیوں کی بھرمار تو اپنی جگہ چنگ چی رکشوں کا طوفان بھی سکولوں ، کالجوں کے اردگرد امڈ آتا ہے۔رکشوں کے گردطلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد جمع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے رش مزید بڑھ جاتا ہے اور ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے۔

شہریوں نے ڈی پی او ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے باہر چھٹی کے اوقات میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ ٹریفک کا نظام روانی کے ساتھ چلتا رہے۔

Exit mobile version