پنڈدادنخان: للِہ پولیس کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار میں مدد دینے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق للِہ پولیس نےملزمان فضل الرحمان اور محمد سرورکو گرفتار کر لیا، ملزم فضل الرحمٰن قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم احمد نواز کا سہولت کار تھا جس نے اشتہاری کو فرار ہونے میں مدد دی جبکہ ملزم محمدسرور نےزکیرصفدرنامی اشتہاری ملزم کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کی روشنی میں اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جا رہی ہے۔
