پنڈدادنخان میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

پنڈدادنخان میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے ریفل 08 ایم ایم اور بندوق 12 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

تھانہ للِہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

Exit mobile version