دینہ: ایس ایچ او منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد حفیظ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم طاہر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد حفیظ سے 2 کلو 40 گرام چرس جبکہ ملزم طاہر محمود سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی لیا گیا۔
منگلا پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ انسداد منشیات ایکٹ اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
