سوہاوہ پولیس کی احسن کارروائی، گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا

سوہاوہ: جہلم پولیس نے احسن کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ ہونے والے کمسن بچے کو بحفاظت تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک کمسن بچہ گم ہو گیا ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس ٹیم نے جدید ذرائع اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے بچے کی تلاش جاری رکھی اور قلیل وقت میں گمشدہ کمسن بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ بعد ازاں بچے کو بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

بچے کی بحفاظت واپسی پر اس کے لواحقین نے جہلم پولیس کی فوری کارروائی اور بروقت مدد پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مشکل کی ہر گھڑی میں فوری مدد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ شہریوں کی حفاظت اور ان کی مشکلات کا بروقت ازالہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

↑
Exit mobile version