سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عنصر محمود کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور واردت میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کے قیمتی اثاثہ جات کی حفاظت اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔
