ریسکیو 1122 کے عملے کی ایمانداری، زخمی مریض کی رقم ورثاء کے حوالے کر دی

پنڈدادنخان: ریسکیو 1122 اسٹیشن پنڈی سید پور کے عملے نے ایمانداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے شہری کی 56 ہزار روپے سے زائد رقم محفوظ رکھتے ہوئے ورثاء کے حوالے کر دی گئی، جس پر اہالیان علاقہ نے ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

پنڈدادنخان کے علاقے پنڈی سید پور کے قریب ایک شخص کا ایکسیڈنٹ ہوا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا۔ زخمی شخص کے پاس سے ملنے والی خطیر رقم کو محفوظ رکھتے ہوئے عملے نے مکمل دیانت داری کے ساتھ یہ رقم مریض کے ورثاء کے سپرد کی۔

سماجی رہنما چوہدری اعجاز احمد پھپھرا آف ٹھل نے ریسکیو اہلکاروں کے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے باکردار اور ایماندار افراد ہی اداروں کا وقار بڑھاتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بھی ریسکیو 1122 پنڈی سید پور کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے جذبہ خدمت کو قابلِ تقلید قرار دیا۔

Exit mobile version