پنڈدادنخان میں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے کارروائی کی، دوران کارروائی ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے رکھا گیا پیٹرول برآمد کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version