ضلع جہلم میں ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ، مریضوں کی پریشانی بڑھ گئی

جہلم: ضلع بھر میں ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ، مریضوں کی پریشانی بڑھ گئی جبکہ کتے اور سانپ کاٹنے کی ویکسین کی قلت کے باعث بازاروں میں ویکسین مہنگے داموں فروخت ہونے لگی۔

مریضوں اور ان کے لواحقین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر جو ادویات لکھ کر دیتے ہیں وہ مارکیٹ میں نہیں ملتیں اگر مل بھی جائیں تو مہنگے داموں اور مقامی کمپنیوں کی ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کتے اور سانپ کاٹنے کی ویکسین صرف سرکاری ہسپتالوں میں پہلی دفعہ آنے والے مریضوں کو دی جاتی ہے اگر کسی کو کتا کاٹ لے تو وہ سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتا ہے جہاں پر مریض کو صرف ایک نجکشن لگایا جاتا ہے باقی ادویات بازار سے خریدنے کا کہہ دیا جاتا ہے جو بازارمیں 200 سے 1100 روپے میں ملتی ہیں۔

دوسری جانب سانپ کے کاٹے کی دیکیسن کا ملنا مشکل ترین ہوجاتا ہے ،جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز مریض کو راولپنڈی کے ہسپتال جانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

Exit mobile version