جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 2 منشیات فروش گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، مزید دو منشیات فروش چرس اور شراب سمیت گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر سید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 680گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صدام علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی

چوٹالہ اور دینہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Exit mobile version