ٹریفک پولیس کی جانب سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی چک دولت جہلم میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

جہلم: ایڈیشنل آ ئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر اور ڈی پی جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع کے ہمراہ فوکل پرسن عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس، ایجو کیشن یونٹ اور موبائل وین خدمت مرکز کے ساتھ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی چک دولت جہلم میں آگاہی سیمینا رکا انعقاد کیا۔

طلباء کو ٹریفک قوانین کی اہمیت، ون ویلنگ اور ہیلمٹ کا استعمال اور قیمتی انسانی جانوں کو کیسے بچایا جاسکتا ہے کے بارے میں لیکچر دیا گیا۔

موبائل وین خدمت مرکز پر طلباء اور سٹاف کے ڈور سٹیپ پر موٹر سائیکل کے لائسنس جاری کئےگئے۔

پرنسپل کالج ہذا سید حماد زیدی نے جہلم پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس قسم کے آگاہی لیکچر کا انعقاد ہونا چاہیے۔

Exit mobile version