جہلم: متوسط طبقہ کے افراد کے لئے موبائل فون کا استعمال کرنا مشکل ہوگیا، 100 روپے سے کم ایزی لوڈ نہیں کرواسکتے۔غریب متوسط طبقہ کے افراد پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس موبائل فونزکمپنیوں نے 100روپے سے کم لوڈ پر پابندی عائد کردی ہے ، شہری جب ایزی لوڈ کی دکان پر جاکر دکاندار سے 50 روپے یا اس سے کم لوڈ کرنے کا کہتے ہیں تو دکاندار کہتاہے کہ موبائل فونز کمپنی والوں نے 100 سے کم لوڈ کرنے کی سہولت ختم کردی ہے، 100 سے کم لوڈ نہیں ہوسکتا۔
اس کی وجہ سے غریب متوسط طبقہ کے افراد اپنے عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرنے کے لئے 50 روپے کے قریب ایزی لوڈ کرواکر ایک دوسرے کے ساتھ روابط قائم رکھ سکتے تھے موبائل فونز کمپنیوں نے عام صارف سے اب یہ سہولت بھی چھین لی ہے جس کیوجہ سے مزدور ، محنت کش، دیہاڑی دار طبقہ ایزی لوڈ کروانے سے بھی محروم ہوچکا ہے۔
شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ موبائلزفونز کمپنیوں نے ملک بھر میں جنگل کا قانون نافذ کررکھا ہے اسے ختم کرواکے 100 سے کم ا یزی لوڈ کرنے کے احکامات جاری کروائے جائیں تاکہ شہری اپنی جیب کے مطابق اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ روابط قائم رکھ سکیں ۔
