جہلم میں روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

جہلم: حکومت پنجاب کی جانب روٹی نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے سخت ایکشن لیا جائے اور شہریوں کو ریلیف سے محروم نہ رہنے دیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں سستی روٹی اور نان کے حوالے سے پنجاب حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہدایت کی کہ ہر ہوٹل اور تندور کے باہر واضح بینر لگائے جائیں جس میں قیمتوں بارے شہریوں کو آگاہ کیا جائے جو بھی ہوٹل یا تندور مالک اس حوالے سے قانون کی خلاف ورزی کرے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Exit mobile version