جہلم میں غیر ملکی سگریٹ اور نشہ آور گٹکے کی فروخت جاری، متعلقہ محکموں نے چپ سادھ لی

جہلم شہر میں غیر ملکی سگریٹ اور نشہ آور گٹکے کی فروخت جاری، متعلقہ محکموں نے چپ سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر میں موجود پان اور سگریٹ کی دکانوں پر غیر ملکی سگریٹ کی کھلے عام فروخت جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نشہ آور سپاری گٹکے کی فروخت کا کام بھی عروج پر ہے۔

سکولز اور کالجز کے طلباء نشہ آور چیزوں کو بآسانی خرید کر استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں جس سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔ نشہ آور اشیاء کی فروحت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی نظروں سے اوجھل ہے۔

شہری تنظیموں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ نشہ آور سپاریاں ، گٹکا، 18 سال سے کم عمر بچوں کو کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کروائی جائے تاکہ نوجوانوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔

Exit mobile version