پناہ گزینوں سے متعلق یورپی یونین کے ادارے نےاعداد وشمار جاری کردیئے۔
یورپی ادارہ کے مطابق 2024 میں یورپی یونین میں پناہ لینے کی درخواستوں میں تقریباً 12 فیصد کمی ہوئی ہے، جرمنی میں پناہ کی درخواستوں میں 2023 کے مقابلے میں 30 فیصد کمی آئی۔
27 رکن ممالک میں پچھلے سال صرف 10 لاکھ سے زیادہ ابتدائی درخواستیں ریکارڈ کی گئی، جرمنی میں پناہ کے لیے 2 لاکھ 35 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔
اسپین ایک لاکھ 65 ہزار درخواسوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، فرانس کو ایک لاکھ 58 ہزار، اٹلی کو ایک لاکھ 54 ہزار درخواستیں ملیں۔
