جہلم میں خاتون منشیات فروش کو 14 سال قید، 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جہلم: ایڈیشنل سیشن جج جہلم چوہدری فیاض الحسن نےمنشیات کے مقدمہ نمبر283/23 بجرم CNSA 9-(i)3-D تھانہ سٹی جہلم کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرمہ نازیہ بی بی نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر عدالت نے مجرمہ نازیہ بی بی کو14سال قید محض اور4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرمہ کو رواں سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمہ کو قرار واقعی سزا سنائی۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

↑
Exit mobile version