ایک روزہ حج پیکج کیا ہے اور اس کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟

مکہ کے مکینوں کے لیے ایک روزہ حج پیکج متعارف کیے جانے کا امکان ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام اس حوالے سے غور کررہے ہیں کہ غیر قانونی حجاج کو روکنے کے لیے مکہ کے قانونی رہائش رکھنے والے تارکین وطن اور سعودی شہریوں کے لیے ایک روزہ حج پیکج متعارف کرایا جائے۔

حکام نے ابتدائی طور پر اسے پری پیڈ پیکج کا نام دیا ہے اور اس حج پیکج کو مکہ کے مکین صرف یوم عرفات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے یعنی انہیں صرف یوم عرفات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

اس منصوبے کے تحت مکہ کے جنوب مشرق میں عرفات اور مناسک حج سے منسلک دو مقدس مقامات میں رہائش شامل نہیں ہے۔

Exit mobile version