دینہ کے نواحی علاقہ میں بھوے سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ڈوئیاں موڑ پیر شاہ وسن کے قریب بھوسے سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی۔ آگ بجلی کی تاروں کے ساتھ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
ریسکیو 1122 جہلم کی فائربریگیڈ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر فوری قابو پا لیا۔
