پنڈدادنخان میں وادی توبر کھیوڑہ روڈ پر کے قریب کوسٹر الٹ گئی، 4 مسافر زخمی

33

پنڈدادنخان میں کھیوڑہ روڈ پر وادی توبر کے قریب کوسٹر الٹ گئی، حادثے میں خواتین سمیت 4 مسافر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں کھیوڑہ روڈ پر وادی توبر کے قریب پیش آنے والے حادثے میں ایک کوسٹر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت چار مسافر زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چوآ سیدنشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ زخمی ہونے والوں میں 60 سالہ نسیم اختر، 52 سالہ خالدہ ، 56 سالہ ناصر محمود 43 سالہ اور عذرا حبیب شامل ہیں۔

Exit mobile version