دینہ میں خطرناک ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار، مال مسروقہ برآمد

دینہ: پولیس تھانہ منگلا کینٹ کی اہم کارروائی، خطرناک ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، ڈکیتی کے 2 مقدمات ٹریس، مال مسروقہ برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد عرفان اورمحمد وحیدکو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے ایک عددموٹرسائیکل، 28500 روپے نقدی، 3 عدد موبائل فونز، اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ بر آمد کر لئے گئے۔

ملزم محمد عرفان سے دوران واردات استعمال ہونے والا پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

منگلا پولیس نے بتایا کہ ڈکیت گروہ سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ کی برآمدگی عمل میں لائی گئی، ملزمان سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس منظم جرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لا رہی ہے اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔

Exit mobile version