جہلم پولیس نے اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے اور مقدمے کی تفتیش کو میرٹ پر مکمل کیا جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع جہلم میں امن و امان کا قیام، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
