رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سال 2024 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی امریکا و انٹارکٹکا میں سورج گرہن کے مناظر دیکھے جا سکیں گے۔
سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہوگا اور 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔
