دینہ میں جی ٹی روڈ چکوہا کے قریب کار حادثہ، ساس اور بہو جاں بحق، باپ بیٹا زخمی

79

دینہ میں جی ٹی روڈ چکوہا کے قریب کار حادثے میں ساس اور بہو جاں بحق جبکہ باپ بیٹا زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں چکوہا کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا زخمی ہو گئے۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی دینہ منتقل کیا گیا، تاہم شدید زخمی دو خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔

جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 33 سالہ عاصمہ بی بی زوجہ راحیل رشید اور 65 سالہ خالدہ رشید زوجہ رشید کے نام سے ہوئی ہے، جو آپس میں ساس اور بہو تھیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں راحیل رشید اور ان کا 12 سالہ بیٹا عالیان شامل ہیں۔ بچے کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے آر ایچ سی دینہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے افراد لاہور سے راولپنڈی جا رہے تھے۔

Exit mobile version