ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا زیر تعمیر کالا گجراں پارک کی سائٹ کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا زیر تعمیر کالا گجراں پارک کی سائٹ کا دورہ، پارک کی تعمیر کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت، مشین محلہ میں زیرو ویسٹ پروگرام کے حوالے سے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کالا گجراں میں 11 کروڑ روپے سے زیر تعمیر پارک کے کام کا جائزہ لینے کے لیے پارک کی سائٹ کا دورہ کیا جہاں مصروف عمل ٹھیکیداروں نے ڈپٹی کمشنر کو پارک کے کام پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کام کے معیار اور رفتار کو بہتر سے بہتر بنانے اور شہریوں کو جلد ایک خوبصورت پارک کا تحفہ دینے کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اربن یو سی مشین محلہ میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے زیرو ویسٹ ایکٹیوٹی پر عمل درامد کا جائزہ لینے کے لیے ڈمپ سائٹ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ہدایت کی کہ کچرے کو جلد از جلد ٹھکانے لگا کر شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

↑
Exit mobile version