سوہاوہ/ جہلم: سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی پی او جہلم سے ملاقات، جعلی ڈگری کیس میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے کردار کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ بار ایسوی ایشن کے صدرسہیل شفیق ایڈووکیٹ اور حاجی زبیرایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ جہلم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے خصوصی ملاقات کی، سہیل شفیق نے ناصر محمود باجوہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور وکلاء کے مسائل پر گفتگو کی گئی جس پر ڈی پی او جہلم نے قانون پرعملدرآمد اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
وفد نے جعلی ڈگری کیس میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کاشکریہ ادا کیااور پولیس کے کردار کی تعریف کی۔
