خاتون کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 12 بور رائفل برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Exit mobile version