شادی کی تقریب میں لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال اور آتش بازی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

1

پنڈدادنخان میں شادی کی تقریب میں غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور آتش بازی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں جلالپور شریف پولیس نے شادی کی تقریب میں غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور آتش بازی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ جلالپور اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔

ملزمان نے شادی کی تقریب میں پنجاب ساؤنڈ ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لاؤڈ اسپیکر استعمال کیا اور آتش بازی کر کے امن عامہ میں خلل پیدا کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جو بھی افراد امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس عوامی تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت مستعد ہے۔

Exit mobile version