جہلم میں واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے دوبارہ قبضے شروع کر دیے

جہلم شہر میں آپریشن کے ذریعے واگزار کرائی گئی پنجاب حکومت کی سرکاری اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ مافیا نے دوبارہ قبضے شروع کر دیے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک سال قبل ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے انفورسمنٹ عملے کے ہمراہ شہر میں سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی پختہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے قابض تجاوزات مافیا کے قبضے ختم کروا کر سرکاری اراضی واگزار کرائی تھی۔

تاہم شہریوں کے مطابق اب ایک مرتبہ پھر مبینہ طور پر قبضہ مافیا نے واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر قبضے شروع کرکے پختہ تعمیرات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو سرکاری اراضی دوبارہ مستقل تجاوزات کی زد میں آ سکتی ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کا دوبارہ قبضہ ختم کروایا جائے اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Exit mobile version