دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر مسافروں سے بھری ہائی ایس کا اچانک ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی ، 2خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، دو زخمیوں کی حالت نازک ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122پہنچ گئی ، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دینہ کے قریب جی ٹی روڈ چکوہا کے مقام پر راولپنڈی کی طرف جانے والی مسافروں سے بھری ہائی ایس نمبری LWC-8680 کا اچانک ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر الٹ گئی۔
حادثہ سے گاڑی میں سوار عالیہ بی بی زوجہ نوید عمر 35سال ، ہاشم علی ولد وحید عمر 23سال ، کوثر ولد ذیشان عمر 22سال ، اقبال مسیح ولد حیات عمر 67 سال شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس میں 2کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
