جہلم شہر میں اولڈ جی ٹی روڈ پر غیر قانونی یوٹرن حادثات کا باعث بننے لگے

جہلم: اندرون شہر اولڈ جی ٹی روڈ پر غیر قانونی یوٹرن حادثات کا باعث بننے لگے، جادہ سے شاندار چوک مختلف مقامات پر با اثر دکانداروں نے ذاتی اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی یوٹرن قائم کر لئے، درجنوں شہری حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بااثر دکانداروں نے ذاتی اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے اولڈ جی ٹی روڈ جادہ تا شاندار چوک مختلف مقامات پر دور و یہ سڑک پر غیرقانونی طریقے سے یوٹرن قائم کرلئے ہیں۔ جگہ جگہ یوٹرن قائم ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار ، چنگ چی رکشے اچانک یوٹرن سے باہر نکلنے سے حادثات رونما ہوجاتے ہیں۔

سڑک پر پیدل چلنے والے معمر شہری ، بچے ، خواتین حادثات کا شکار ہور ہے ہیں۔ سٹرک کے عین وسط میں قائم ہونے والے یوٹرن بنانے والوں نے قانون کی دھجیاں اڑانا شروع کر رکھی ہیں۔ یوٹرن قائم ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو چکا ہے۔

جہلم شہرکی سماجی ، رفاعی، فلاحی و شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر ، ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب سے نوٹس لینے اور یوٹرن ختم کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

Exit mobile version