عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا پنجاب حکومت کا مشن ہے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

پنڈدادنخان: عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا پنجاب حکومت کا مشن ہے اور اسی خاطر ہم آج آ پ کے مسائل سننے کیلئے آئے ہیں، تمام شہری کھل کر اپنی بات کریں، قانون کے مطابق تمام مسائل کا حل کیا جائے گا۔

یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے پنڈدادنخان میں اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تحصیل بھر سے آئے سائلین کی درخواستو ں پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے شہریوں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل عملی طور پر حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی پریشانی کی صورت میں شہری کسی بھی وقت اسسٹنٹ کمشنر آفس یا ڈی سی جہلم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version