دینہ پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم پکڑ لیا

دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ کی اہم کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم اورنگزیب کو گرفتار کر لیا، مجرم سال 2023سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں دینہ پولیس کو مطلوب تھا، مجرم گرفتار سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Exit mobile version