پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
