چوہدری خالد حسین کی جانب سے رمضان راشن تقسیم، عید پیکج اور افطار ڈنر، معززین کی شرکت

دینہ: معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد حسین اینڈ برادرز کی جانب سے ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی مستحق خاندانوں کے لیے راشن تقسیم، عید پیکج اور افطار ڈنر کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری ہاؤس منگلا کینٹ بڑل میں ایک پروقار دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 چوہدری فرخ الطاف، فخرِ جہلم ڈاکٹر فضل الحق فضلی، سابق چیئرمین راجہ محمود، چیئرمین چوہدری توقیر عباس جوئیہ، چوہدری احتشام الحسن، چوہدری عون طارق، زین بٹ، مرزا شفیق الزمان سمیت علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

چوہدری خالد حسین اینڈ برادرز کی جانب سے 500 سے زائد مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک کے پہلے اور دوسرے عشرے میں راشن کی مرحلہ وار تقسیم کی گئی جبکہ تیسرے عشرے میں بھی اس کار خیر کو مکمل کر لیا گیا۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ مستحق افراد کی عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن ان کے گھروں تک پہنچایا گیا جبکہ قریبی دوستوں کو بطور تحفہ عید پیکج میں نقدی اور کپڑے بھی دیے گئے۔

تقریب کے دوران چوہدری فرخ الطاف اور ڈاکٹر فضل الحق فضلی کو عوامی خدمات کے اعتراف میں خوبصورت شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ تحصیل دینہ کے معروف صحافی عرفان محبوب کو بہترین صحافتی خدمات پر ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے خصوصی گفٹ دیا۔

اس موقع پر چوہدری فرخ الطاف نے چوہدری خالد حسین کے بڑے بھائی چوہدری خورشید کے نئے تعمیر شدہ گھر میں پودا بھی لگایا، اور خصوصی دعا حافظ رمیض اشرف نے کروائی۔ بعد ازاں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

آخر میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ان کی ٹیم نے بڑل گاؤں کے رہائشی خان زمان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Exit mobile version