پنڈدادنخان اور جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور نوسر بازی کے مقدمہ میں ملزم اور شراب سپلائر گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نجم الحسن کو گرفتار کر لیا، ملزم سے دوران ریمانڈ ہتھیائی جانے والی کار برآمد کر لی گئی، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شبیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق جہلم پولیس منشیات فروشی کے قلع قمع کے لئے کوشاں ہے۔
