ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی ، جہلم میں کم عمر بچے چنگ چی رکشے اور موٹرسائیکلیں چلانے لگے

جہلم: ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی، اندرون شہر کی سڑکوں پر کم عمر بچے چنگ چی رکشے اور موٹرسائیکلیں چلانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث اندرون شہر کا ٹریفک نظام درہم برہم ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں کم عمر بچے چنگ چی رکشے اور موٹرسائیکلیں چلاتے نظر آتے ہیں۔

ان کم عمر ڈرائیورز کی جانب سے سڑکوں پر رکشے، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں دوڑانے کی وجہ سے روزانہ ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں۔

شہریوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت اہم چوکوں اور چوراہوں پر ٹریفک پولیس کے جوان تعینات کیے جائیں تاکہ کم عمر ڈرائیورز کو کنٹرول کیا جا سکے اور ٹریفک حادثات کو روکا جا سکے۔

↑
Exit mobile version