پنڈدادنخان: پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 40 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس شہریوں کو منشیات کے زہر سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
