سوہاوہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم لاریب قیوم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بر آمد کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Exit mobile version