عام انتخابات: فواد چودھری کی اہلیہ حبا کے کاغذات نامزدگی منظور

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حباکے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے۔
انہوں نے پی پی 26 جہلم کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،وہ جہلم سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق انہوں نے ٹویٹر پیغام میں بتایا، لکھاحلقہ پی پی 26 جہلم سے جانچ پڑتال کے بعد میرے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔
پی پی 26 جہلم سے جانچ پڑتال کے بعد میرے کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے….#PP26#Jhelum#Election2024 pic.twitter.com/ebvYdwlHjW
— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) December 26, 2023
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد چودھری نے شوہر کے جیل میں ہونے کے باعث عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے ریٹرننگ افسر نے منظورکرلیا۔



