جہلم پولیس کی دو کارروائیاں، شراب سپلائی کیس کا عدالتی مفرور اور چیک ڈس آنر مقدمے کا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران شراب سپلائی کرنے کے مقدمے میں مطلوب عدالتی مفرور اور چیک ڈس آنر کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے کے مقدمے میں مطلوب عدالتی مفرور کو گرفتار کیا۔ پولیس عدالتی مفروروں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جاسکے۔
ایک دوسری کارروائی کے دوران تھانہ سٹی پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اس مقدمے میں مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دونوں مقدمات کے متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور قانون کی عملداری یقینی بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی مفروروں اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔



