جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن، 2 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش ملزم سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم افضل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 280 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راؤنڈ اور چاقو برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



