دینہ میں ون ویلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 نوجوان گرفتار

منگلا کینٹ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار ملزمان گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حاشر، سید مرتضی، محسن اور رمیز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے ون ویلنگ میں استعمال ہونے والے 2 موٹر سائیکلز قبضہ میں لے کر تھانہ بند کر دیے گئے ہیں۔
ملزمان اہم شاہراہ پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکلز چلاتے ہوئے ون ویلنگ کر رہے تھے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی افعال کی حوصلہ شکنی کریں۔



