صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھر پور کوشاں ہیں، چوہدری عابد محمود

جہلم: صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھر پور کوشاں ہیں مقامی صحافیوں کو حکومتوں نے ہمیشہ نظر انداز کیا ،مقامی صحافی شعبہ صحافت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود اور جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی افسران کے ساتھ تواتر سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں جبکہ صحافیوں ان کی فیملیز کی صحت کی سہولیات ملازمت میں کوٹہ سسٹم اور سکولوں میں بچوں کے تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نجی سطح پر صحافیوں کی بہتری کے لیے پرائیویٹ ہسپتالوں کے مالکان کے ساتھ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد صحافیوں کو صحت و تعلیم کے حوالے سے خوشخبریاں سننے کو ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی صحافی صبح سے شام تک اپنے فراض کسی معاوضہ کے بغیر سر انجام دیتے ہیں، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے صحافیوں کو کوئی اعزایہ نہیں دیا جاتا، صحافی اپنی جیب سے خرچ کر کے لوگوں اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں ۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے والے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے ہر ممکن تعاون کریں تاکہ مظلوم افراد کی داد رسی ترجیح بنیادوں پرہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button