پنڈدادنخان میں چوری کی تین وارداتیں، چور طلائی زیورات اور بکریاں چوری کر کے فرار

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ کے نواحی ڈھوک منہاس چوری کی تین وارداتیں، چورطلائی زیورات اور تین ڈیروں سے لاکھوں روپے کی 27 بکریاں چوری کر کے فرار ہو گئے۔
تفصیلات اور ذرائع کے مطابق تھانہ للِہ کے نواحی قصبہ ڈھوک منہاس اللہ بخش سمیت تین ڈیرہ جات پر چوری کی وارداتیں پیش آئی ہیں، نامعلوم چور لاکھوں روپے کا تین تولے سونا اور 27 بکریاں چوری کر کے فرار ہو گئے۔



