نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ بلال اظہر کیانی

جہلم: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں، قائد مسلم لیگ ن کی واپسی پر بھرپور استقبال کیا جائے گا، نواز شریف کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے جہلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کی ضرورت ہے کہ نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم بنیں اور ملک کو اس سمت پر واپس کے کر جائیں جو 2017 میں چھوڑ کر گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان، غریب عوام اور عام شہری کو نواز شریف مشکلات سے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button